الیکشن میں مبینہ دھاندلی جے یو آئی ف کا خیبر پختون خوا میں دھرنے کا اعلان

دیگر جماعتوں کو بھی دھرنے میں شرکت کی دعوت دی جائے گی، صوبائی امیر جے یو آئی (ف)


احتشام بشیر August 05, 2018
دیگر جماعتوں کو بھی دھرنے میں شرکت کی دعوت دی جائے گی، صوبائی امیر جے یو آئی (ف) . (فوٹو : فائل)

BERLIN: جے یو آئی (ف) نے حالیہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کی مجلس شوریٰ کا پشاور میں اجلاس ہوا جس میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خصوصی طور پر شرکت کی اور نومنتخب ارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں 8 اگست کو صوبے بھر میں اہم شاہراہوں پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا جو صبح سے شام تک جاری رہے گا۔ فیصلے کے مطابق جنوبی اضلاع میں انڈس ہائی وے کو مختلف مقامات پر بند کیا جائے گا، ملاکنڈ، صوابی اور سوات میں بھی دھرنے دیئے جائیں گے جب کہ پشاور میں موٹر وے اور پاک افغان شاہراہ پر بھی دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جمعیت علماء اسلام (ف) خیبر پختون خوا کے امیر مولانا گل نصیب کا کہنا ہے کہ احتجاج کے لیے دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں