جعلی وغیر رجسٹرڈ باٹل ڈرنکنگ واٹر کیخلاف مہم جاری

ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیوسی اے کی زیرصدارت اجلاس، تمام فیکٹریوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت


Business Desk May 17, 2013
مارکیٹ میں موجود پانی کے سیمپل حاصل کرنے کا حکم، ٹیمیں روانہ، فیکٹریوں کو بھی نوٹس۔ فوٹو : فائل

HAMAD TOWN: ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیوسی اے پیر بخش جمالی نے بڑھتی ہوئی عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس کیوسی اے کے تمام ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب کرلیا۔

ڈائریکٹر جنرل پیر بخش جمالی کی زیر صدارت اجلاس میں سیکریٹری عمر قاضی ودیگر افسران نے شرکت کی، اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھرمیں اسٹینڈرڈز اورکوالٹی کنٹرول کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، کسی کو بھی عوام کے مستقبل اور صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

پاکستان بھر سے باٹل ڈرنکنگ واٹرکی فیکٹریوں کی بھرپور مانیٹرنگ کی جائے اور ان تمام فیکٹریوں میں موجود لیبارٹریوں اور انکی ہائجینک کنڈیشن، انوائرمنٹ اور پانی کے سورس کو چیک اور ان تمام فیکٹریوں کے مارکیٹ میں موجود پانی کے سیمپل حاصل کرنے کے لیے بھی احکام جاری کردیے جس پر فوری طور پرعملدرآمد کرتے ہوئے ٹیموں کو فوری طور پر روانہ کرنے کے ہدایات جاری کر دیں جبکہ تمام فیکٹریوں کو نوٹس بھی جاری کردیے گئے ہیں۔



فیکٹریوں اور مارکیٹ سے حاصل کردہ نمونوں کی رپورٹ کو فوری طور پر ڈائریکٹر جنرل ،پاکستان اسٹینڈرز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو بجھوایا جائے گا تاکہ عوام کو صحت مند پینے کاصاف پانی میسر ہوسکے۔ اجلاس میں افسران کو حکم دیا گیا کہ مضرصحت اشیا تیارکرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

جعلی اور غیررجسٹرڈ باٹل ڈرنکنگ واٹرکے تیار کنندگان کے خلاف مہم جاری رہے گی اورکوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائیگا۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ صرف پی ایس کیوسی اے کے مارک والا پانی استعمال کریں اور اس سلسلے میں شکایات پی ایس کیوسی اے کے ٹول فری نمبر 0800-80000 پر درج کرائی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں