یوفون نے حقیقی یوتھ برانڈ متعارف کرادیا

’یوتھ پیک‘ پر سستے ترین کال ریٹس، ایس ایم ایس وڈیٹا سروسز کے ساتھ سیکڑوں برانڈز پر رعایت


Express Desk May 17, 2013
’آن کر‘ آج کے نوجوان کے جذبے، اعتماد اور لگن کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا، سلمان واسع فوٹو : فائل

پاکستان کی صف اول کی سیلولر کمپنی یوفون نے گزشتہ روز نوجوانوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 'یوتھ پیک' متعارف کرادیا۔

''یوتھ پیک'' خصوصی طور پران نوجوانوں کی ضروریات کیلیے تیار کیا گیا ہے جو موبائل کالز، ایس ایم ایس اور ڈیٹا کے علاوہ دیگر سہولتوں کے متلاشی رہتے ہیں، اس پیک کے تحت'آن کر' ان نوجوان صارفین کیلیے ہے جو موبائل فون سروسز کو ایک نئے اندازسے دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

واضح رہے کہ یو تھ پیک ملک میں نوجوانوں پر مرکوز پہلی پیشکش ہے جو اپنی مجموعی حیثیت میں ایسی پراڈکٹ ہے جو بنیادی سیلولر خدمات سے بڑھ کے کہیں آگے ہے، ملک بھر میں 250 سے زیادہ برانڈز کی جانب سے 'خصوصی رعایت' کی پیشکش کا اضافہ اس پیشکش کو ملک کی سب سے بہترین یوتھ برانڈ ہونے کی دلیل پیش کرتا ہے، رعایت کی یہ پیشکش لائف اسٹائل ویلیو میں اضافے کے ساتھ نوجوانوں کو اپنے جیب خرچ میں سے کچھ پس انداز کرنے میں زبردست مدد دے گی۔



یوفون کے چیف کمرشل آفیسرسلمان واسع نے اس ضمن میں کہا کہ 'آن کر' آج کے نوجوانوں کے جذبہ، اعتماد اور لگن کو بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا،یوفون کا مقصد نوجوانوں کو اتنی خود اعتمادی دینا ہے جس کی بدولت وہ زندگی کے ہر میدان میں کامیابی کی منزلیں طے کر سکیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق یوتھ پیکیج 'مائی پیک آفر' پیش کرتا ہے جس کی بدولت صارف کسی بھی دوسرے یوتھ پیک صارف کو5 روپے کے عوض پہلے ایک منٹ کے بعد پورے ہفتے کے لیے مفت کال کر سکے گا، اسی طرح تمام نیٹ ورکس پر 35 پیسے فی ایس ایم ایس کے علاوہ صارف کو4.99 روپے فی ایم بی کے حیرت انگیز ڈیٹا ریٹس حاصل ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں