وینزویلا میں قاتلانہ حملہ اپوزیشن رہنما بورگیس نے کرایا صدر مادورو کا الزام

الزامات کو مسترد کرتا ہوں، اپوزیشن رہنما خولیو بورگیس


خبر ایجنسی August 09, 2018
الزامات کو مسترد کرتا ہوں، اپوزیشن رہنما خولیو بورگیس۔ فوٹو : فائل

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے الزام عائد کیا ہے کہ ان پر قاتلانہ حملہ اپوزیشن رہنما خولیو بورگیس نے کرایا تھا۔

نکولس مادورو کے مطابق ان پر کیے گئے حملوں کی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سازش میں قومی اسمبلی کے رکن اور مقبول اپوزیشن رہنما بورگیس ملوث ہیں تاہم بورگیس نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ویک اینڈ پر منعقد ہونے والی ایک فوجی پریڈ میں مادورو پر مبینہ ڈرون حملے کیے گئے تھے جن میں وہ محفوظ رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں