تھانے پر چھاپہ حبس بیجا میں رکھا زخمی نوجوان بازیاب

زبیرکو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، میر پور خاص کی بوڑھی ماں کی درخواست پر کارروائی، تھانے دار آج عدالت میں طلب


Express News Desk May 18, 2013
زخمی نوجوان نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے اس پر بے پناہ تشدد کیا اور کہتے رہے کہ جب تک اس کی والدہ پوری رقم نہیں دیگی اسے آزاد نہیں کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

میرپورخاص کے تھانہ مہران پر عدالت کا چھاپہ، حبس بیجا میں رکھے نوجوان کو زخمی حالت میں بازیاب کرالیا گیا جسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

سیٹلائیٹ ٹاؤن کی رہائشی بوڑھی خاتون کلثوم کی درخواست پرجوڈیشل مجسٹریٹ اینڈ سول جج میرپورخاص نے مہران تھانے پر چھاپہ مار کر نوجوان ز بیر عرف زوبی بھٹی کو زخمی حالت میں بازیاب کرایا جسے طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ایس ایچ او کو آج عدالت میں طلب کر لیا گیا ہے۔



متاثرہ نوجوان کی ماں کلثوم نے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے بیٹے زبیر احمد عرف زوبی کو 29 اپریل کو گھر سے آتے ہوئے سی آئی اے پولیس کے اہلکاروں نے اغوا کرنے کے بعد مختلف تھانوں میں تشدد کا نشانہ بنایااور رہائی کیلیے طلب کردہ 5 لاکھ میں سے 2 لاکھ روپے ادا کرنے کے باوجود زبیر کو رہا نہیں کیا جا رہا جسے بازیاب کروایا جائے۔

زخمی نوجوان نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے اس پر بے پناہ تشدد کیا اور کہتے رہے کہ جب تک اس کی والدہ پوری رقم نہیں دیگی اسے آزاد نہیں کیا جائیگا۔ ایس ایس پی نے متاثرہ نوجوان کو جرائم پیشہ قرار دیا ہے تاہم انھوں نے یقین دلایا کہ اگر پولیس اہلکار ملزم ثابت ہوئے تو ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں