پاک فوج نے غریب رکشہ ڈرائیور کو ملازمت دے دی

12 کتابوں کے مصنف فیصل ماہی فوج کے میگزین میں فیچر لکھیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر


خبر ایجنسی August 12, 2018
12 کتابوں کے مصنف فیصل ماہی فوج کے میگزین میں فیچر لکھیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر۔ فوٹو : فائل

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 12 کتابوں کے مصنف رکشہ ڈرائیور فیصل ماہی کوپاک فوج نے ملازمت دے دی۔

فیصل ماہی کا پہلا ناول گھنگھرو اور کشکول2005 میں شائع ہوا، ان کے دیگر ناولز میں گیلے پتھر،کاغذ کی شتی، کانچ کا مسیحا، تاوان عشق، عین شین قاف، موم کا کھلونا، ٹھہرے پانی، میرا عشق فرشتوں جیسا، لبیک اے عشق، شیشے کا گھراورپتھر کے لوگ شامل ہیں،فیصل ماہی نے 2015 میں 13واں ناول لکھنا شروع کیاجسے جلد ہی شائع کرایا جائے گا، فیصل ماہی شادی شدہ ہیں، ان کے7 بچے ہیں، وہ کرایے کے گھرمیں رہتے ہیں۔

ملازمت نہ ہونے کی وجہ سے رکشہ چلا کرگزربسرکرنے والے فیصل ماہی کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تحت شائع ہونے والے میگزین میں ملازمت دی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے ٹویٹ کی کہ پاک فوج نے فیصل ماہی کومیگزین میں بطور لکھاری ملازمت دے دی، فیصل ماہی ماہانہ میگزین میں فیچراورکالم لکھیںگے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں