انڈونیشیا میں زلزلہ ہلاکتوں کی تعداد 387 ہو گئی

درجنوں افراد بدستور لاپتہ، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے،حکام


خبر ایجنسی August 12, 2018
درجنوں افراد بدستور لاپتہ، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے،حکام۔ فوٹو: سوشل میڈیا

انڈونیشی جزیرے لومبوک پر آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں 387 ہو گئی ہیں۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق آفتوں سے نمٹنے والے قومی ادارے نے بتایا ہے کہ درجنوں افراد بدستور لاپتہ ہیں، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ مشہور انڈونیشی سیاحتی جزیرے لمبوک میںیہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 5 اگست کی شام آیا تھا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔ لومبوک جزیرے کے دوردراز کے کئی متاثرہ علاقوں میں امدادی عمل ابھی تک جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں