حکومت مخالف نعرے ایرانی ٹی وی نے اسٹیڈیم کی ’ آواز ‘ بند کردی

کچھ افراد نے اسٹیڈیم میں موبائل سے بنائی گئی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر پیش کیا۔


خبر ایجنسی August 12, 2018
کچھ افراد نے اسٹیڈیم میں موبائل سے بنائی گئی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر پیش کیا۔ فوٹو: فائل

اسٹیڈیم میں حکومت مخالف نعرے لگنے پر ایرانی ٹی وی نے اسٹیڈیم کی ' آواز ' بند کردی۔

ایرانی باشندوں نے سوشل میڈیا پر اطلاع دی کہ گزشتہ دنوں تہران میں منعقدہ استغلال اور ٹریکٹر سازی کلب کے درمیان میچ کے موقع پر حکومت مخالف نعرے لگنے پر سرکاری ٹی وی نے براہ راست میچ نشر کیے جانے پر ' آڈیو ' بند کردی تھی، دوسری جانب کچھ افراد نے اسٹیڈیم میں موبائل سے بنائی گئی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر پیش کیا، جہاں آزادی اسٹیڈیم میں دوران میچ سیاسی نعرے سنائی دے رہے ہیں، اگرچہ اس ویڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب سرکاری براڈ کاسٹر آئی آر آئی بی کا کہنا ہے کہ دوران میچ والیوم کی کمی کا سبب نیٹ ورک میں خرابی بنا تھا، اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں، ایران میں حالیہ ہفتوں میں حکومت مخالف مظاہرہ اور ہڑتال ہوئے ہیں، جہاں امریکی پابندیوں کے سبب ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کا طوفان آیا ہوا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں