سعودی عرب میں دکانوں پر 30 فیصد غیرملکی رکھنے کی اجازت

سعودائزیشن کیلیے مختص تجارتی مرکز و دکان کی 70 فیصد سعودائزیشن کا لائحہ عمل بھی جاری کردیاگیا۔


خبر ایجنسی August 12, 2018
وزارت نے استثنیٰ کی شرائط سے بھی آجروں اور اجیروں کو آگاہ کردیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

وزارت محنت و سماجی بہبود نے سعودائزیشن کے لیے مختص 12شعبوں کی ملازمتوں سے صفائی اور سامان اتارنے والے کارکنان کو استثنیٰ دے دیا۔

کسی تجارتی مرکز کی ایک شاخ کے غیر ملکی مدیر کو سعودائزیشن کے فیصلے پر عملدرآمد کی تاریخ سے ایک سال تک کا استثنیٰ حاصل ہوگا بشرطیکہ وہ شاخ کے مدیر کے طور پر کام کررہا ہو اور وہاں ایک سے زیادہ مدیر نہ ہوں۔ اس حوالے سے ایک شرط یہ ہے کہ اس شاخ میں کم ا ز کم 10 سعودی ملازم ہوں اوروہ سب ڈیوٹی کے ایک دورانیے ہی میں کام کررہے ہوں۔

وزارت نے متعلقہ ادارے پر یہ پابندی بھی عائد کی ہے کہ غیر ملکی مدیر کے ساتھ شو روم کا معاون مدیر کسی سعودی کو تعینات کیا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں