پارلیمانی دوستی گروپ کی تشکیل کیلیے سمری تیار

گروپ میں سعودی عرب، امریکا، برطانیہ، چین، ترکی سمیت64ممالک شامل


چیئرمین سینیٹ منظوری دینگے،مقصددوست ممالک سے رابطے بڑھاناہے،ذرائع۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: سینیٹ سیکریٹریٹ نے پارلیمانی دوستی گروپ کی تشکیل کیلیے سمری تیار کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ کے شعبہ بین الپارلیمانی تعلقات نے اس ضمن میں فرینڈشپ گروپ کے لیے دفتر خارجہ سے مل کر64ممالک کو شامل کیا ہے، اس حوالے سے حتمی منظوری چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی دیں گے۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کے ذرائع نے ایکسپریس کو بتایاکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ہدایات پرسینیٹ سیکریٹریٹ نے پارلیمانی دوستی گروپ کی تشکیل کیلیے ورکنگ مکمل کرلی ہے، اس ضمن میں گروپس کی تشکیل کیلیے سمری تیارکرلی ہے جومنظوری کیلیے چیئرمین سینیٹ کو ارسال کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ فرینڈشپ گروپ میں سینیٹ سیکریٹریٹ نے دفتر خارجہ سے مل کر64ممالک کو شامل کیاہے۔ فرینڈشپ گروپ کے قیام کا مقصد دوسرے ممالک کے ساتھ پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے رابطے بڑھاناہے۔ فرینڈشپ گروپ میں سعودی عرب، امریکا، برطانیہ، چین، ترکی، مصر، فرانس سمیت64ممالک کو شامل کیا گیاہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں