الیکشن 2018 کا اہم ریکارڈ ردی میں فروخت کر دیا گیا

اسلام آباد کے تندوروں میں گرم روٹیاں فارم 46 کی کاپیوں میں لپیٹ کر دی جانے لگیں۔


خبر ایجنسی August 13, 2018
اسلام آباد کے تندوروں میں گرم روٹیاں فارم 46 کی کاپیوں میں لپیٹ کر دی جانے لگیں۔ فوٹو : فائل

الیکشن 2018 کوگزرے ایک ماہ بھی نہیں ہوا کہ انتخابات سے جڑا ریکارڈ ردی میں بکنے لگا ہے۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون اور جی نائن میں متعدد تندروں پر روٹیاں لپیٹ کر ایسے کاغذات دیئے گئے جو کہ عام انتخابات 2018 سے متعلق اہم جزو تھے اس موقع پر تندروں پر موجود ردی سٹاک میں پرائیذیڈنگ آفیسر اور سینئر اسسٹنٹ کی تربیت سے متعلق ریکارڈ بھی موجود تھا اور ان فارمز پر الیکشن کمیشن آف پاکستان اور پرائیذیڈنگ افسران میں آرٹی ایس سے متعلق بھی تاثرات موجود تھے اور ان پر پرائیذیڈنگ افسران کو غیرمعیاری اور غیراطمینان بخش کھانا فراہم کیے جانے سے متعلق شکایات درج تھیں اور متعدد جگہوں پر جنریٹر اور یوپی ایس کی سہولت نہ ہونے کی بھی شکایات بتائی گئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قیمتی ریکارڈ کے باہر جانے سے متعلق معلومات اکٹھی کرنا شروع کردی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں