قومی اسمبلی میں سابق صدر سابق وزیراعظم اور 3 سابق وزراعلیٰ حلف اٹھائیں گے

آصف زرداری، فاروق لغاری کے بعد رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے دوسرے سابق صدر ہوں گے۔


خبر ایجنسی August 13, 2018
آصف زرداری، فاروق لغاری کے بعد رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے دوسرے سابق صدر ہوں گے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں ایک سابق صدر مملکت، ایک سابق وزیراعظم بھی حلف اٹھائیں گے۔

آج قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے والوں میں سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، اسپیکر ایازصادق، سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی اسدقیصر، سابق اسپیکر فہمیدہ مرزا، فخر امام، تین سابق وزراء اعلیٰ شہبازشریف، پرویز خٹک، اختر مینگل شامل ہیں۔

پانچ قومی رہنما اسفند یارولی، محموداچکزئی، مولانا فضل الرحمان، چودھری نثار اور ڈاکٹر فاروق ستار پارلیمنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

جنرل نشستوں پرکامیاب7خواتین بھی حلف اٹھائیں گی ان میں شازیہ مری، نفیسہ شاہ، شمس النسا، تحریک انصاف کی زرتاج گل، مسلم لیگ ن کی مہناز اکبر، بلوچستان عوامی پارٹی کی زبیدہ جلال، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا شامل ہیں۔

آصف زرداری، فاروق لغاری کے بعد رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے دوسرے سابق صدر ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں