امریکا نے کینیڈا کی گاڑیوں پر ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دے دی

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر دبائو ڈالا ہے کہ وہ امریکی درآمدات پر عائد محصولات پر نظرثانی کرے۔


خبر ایجنسی August 13, 2018
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر دبائو ڈالا ہے کہ وہ امریکی درآمدات پر عائد محصولات پر نظرثانی کرے۔ فوٹو : فائل

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر دبائو ڈالا ہے کہ وہ امریکی درآمدات پر عائد محصولات پر نظرثانی کرے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں انہوں نے گاڑیوں پر اضافی محصول عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کے مابین، شمالی امریکا آزاد تجارت معاہدے نافٹا کے لیے مذاکرات جاری ہیں اور شرکا اگست کے آخر تک ایک بنیادی اتفاق رائے کے حصول کے متمنی ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میکسیکو کے ساتھ مذاکرات بخوبی انجام پا رہے ہیں تاہم کینیڈا کے محصولات اور تجارتی رکاوٹیں بہت زیادہ ہیں اور کسی اتفاق رائے کے عدم حصول کی صورت میں امریکا گاڑیوں پر ٹیکس عائد کریگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں