افغانستان میں دھماکا جھڑپوں میں 6 اہلکاروں سمیت 24 جاں بحق

دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکا الیکشن کمیشن کے نزدیک ہوا، صوبہ تخار میں راکٹ حملہ، 5 افراد جاں بحق


خبر ایجنسی/ August 13, 2018
غزنی میں انسانی المیہ جنم لینے کا خدشہ ہے، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش۔ فوٹو : فائل

افغانستان میں خودکش دھماکے اور جھڑپوں میں 6 اہلکاروں سمیت 24 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ صوبے تخار کے ضلع دشت قلعہ میں راکٹ حملے میں 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

کابل میں خودکش دھماکا الیکشن کمیشن کے دفتر کے نزدیک کیا گیا جہاں نااہل امیدواروں کی حمایت میں احتجاج جاری تھا۔ صوبہ فریاب میں بھی افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں 13 جنگجو جاں بحق11 زخمی ہوئے جبکہ کارروائی میں افغان فورسز کے 5 اہلکار جاں بحق اور7 زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب افغانستان کے شہر غزنی میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی چوتھے روز بھی جاری رہی جس میں اب تک 100 افغان اہلکار جاں بحق ہو چکے ہیں۔ افغان فورسز کو امریکی فضائیہ کی بھی مدد حاصل ہے۔ افغان فورسز اور طالبان دونوں غزنی پر قبضے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ لڑائی میں اب تک 30 افغان شہری بھی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

افغان حکام نے لڑائی میں 194 طالبان کو ہلاک اور 147 کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے انسانی المیہ جنم لینے کے خدشے کا اظہار کیا ہے کیونکہ غزنی میں شہریوں کو غذا اور دوائوں کی کمی کا سامنا ہے۔ جنگجو گھروں کا رخ کررہے ہیں اور زخمیوں کو لے جانے کے لیے پانی، چائے اور دیگر سامان تحویل میں لے رہے ہیں۔

افغان حکومت نے مشرقی شہر غزنی سے طالبان کو نکال باہر کرنے کے لیے اضافی فوجی کمک روانہ کر دی ہے۔ افغان فوج کی معاونت کے لیے امریکی فوجی مشیر اور جنگی طیارے بھی روانہ کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں