رواں سال نئے ٹور آپریٹرز کوحج کوٹہ کی فراہمی مشکل

عازمین کوسفری اوررہائشی سہولتیں نہ دینے والے ٹورآپریٹرزکوبلیک لسٹ کردیا جائیگا.


Jahangir Minhas May 20, 2013
حج آپریشن ستمبرسے شروع،35ہزارحاجی براہ راست مدینہ جائینگے،وزارت مذہبی امور. فوٹو: فائل

وزارت مذہبی امورنے سرکاری حج سکیم میں کامیاب افراد کو مبارکبادکے خطوط ارسال کردیے ہیں جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت حج گروپ آرگنائزرکو رواں ماہ کے آخرتک حج فارم فراہم کردیے جائیں گے۔

وزارت ذرائع نے بتایاکہ رواں سال کسی نئے ٹورآپرٹیرز کوحج کوٹہ کی فراہمی مشکل ہے صرف پرانے ٹورز آپریٹرز کوہی حج کوٹہ دیاجارہا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے گزشتہ سال فریضہ حج کے دوران حاجیوں کومطلوبہ پیکج مہیانہ کرنیوالے68 ٹوزر آپریٹرز کو نوٹس جاری کیا اور ان کے کیسز سی ڈی سی کمیٹی کو بھجوائے گئے۔ رواںسال ستمبر میں حج آپریشن شروع کردیاجائیگارواں سال35 ہزار حاجی براہ راست مدینہ پاک جائیں گے۔



ذرائع نے بتایا کہ رواں سال وزارت کے حکام نے پرائیویٹ ٹورآپریٹرزپرواضح کیا ہے کہ پیکج کے تحت عازمین حج کوسفری اور رہائشی سہولتیں فراہم نہ کرنے والے ٹورزآپریٹرز کوبلیک لسٹ کر دیاجائے گا۔ گزشتہ سال عازمین حج کو مطلوبہ پیکج کے تحت سہولیات فراہم نہ کرنے والے ٹورزآپریٹرز کو وزارت کے حکام نے80 لاکھ جرمانہ کیا ہے جس کی ادائیگی بھی کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں