امریکی ڈالرکے مقابل بھارتی روپے کی قدرمیں ریکارڈ گراوٹ

انڈین روپے کی قدر میں کمی کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہے،ماہرین


INP August 15, 2018
انڈین روپے کی قدر میں کمی کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہے،ماہرین فوٹو: سوشل میڈیا

امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوئی بھارت میں ایک امریکی ڈالر 70روپے میں فروخت ہوا بھارتی روپے کی قدر میں گراوٹ کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ترک مالیاتی بحران کے تناظر میں سرمایہ کاروں نے بھارتی روپے کو فروخت کیا جس کی وجہ سے ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں اچانک کمی واقع ہوئی۔

منگل کے دن ایک ڈالر کی قدر 70 بھارتی روپوں کے برابر پہنچ گئی۔ جنوبی افریقہ، ارجنٹائن، میکسیکو، برازیل اور روس کی کرنسیوں میں بھی گزشتہ ایک ہفتے سے کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ رواں برس کے آغاز پر ایک ڈالر63.67 بھارتی روپوں کے برابر تھا۔ ماہرین کے مطابق بھارتی روپے کی قدر میں گراوٹ کی ایک وجہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں