امریکا سے چینی انویسٹرزکے ساتھ منصفانہ سلوک کا مطالبہ

ٹرمپ انتظامیہ کو سرمایہ کاری کے تعاون میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے،چینی وزارت تجارت


INP August 15, 2018
ٹرمپ انتظامیہ کو سرمایہ کاری کے تعاون میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے،چینی وزارت تجارت۔ فوٹو: فائل

چین نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ معقول اور منصفانہ سلوک کیا جائے قومی سلامتی کی نگرانی کمیٹی چین اور امریکا کے صنعتی و کاروباری اداروں کے درمیان سرمایہ کاری کے تعاون میں رکاوٹ نہ بنے۔

چین مذکورہ ایکٹ کا جامع طور پر جائزہ لے گا اور مذکورہ قانون کے نافذ العمل ہونے کے بعد چینی صنعتی و کاروباری اداروں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لے گا۔ ان خیالات کا اظہار چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے گزشتہ روز امریکا کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری کی قومی سلامتی کی نگرانی میں اصلاحات کے بل پر دستخط کیے جانے کے بعد اپنے ردعمل میں کیا ہے۔

یاد رہے امریکا نے اس بل کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کمیٹی کی نگرانی کے اختیارات کو مضبوط بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ٹرمپ امریکا میں غیر ملکی سرکایہ کاری کے خطرے کی تشخیص کے جدید ایکٹ کو 2019 کے مالی سال کے لیے قومی دفاع کے با اختیار بل کا ایک حصہ بنا دیا گیا ہے جو ٹرمپ کے دستخط کے بعد قانون بن گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں