بھارتی یوم آزادی بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں ترنگا زمین پر گر گیا

جھنڈا پارٹی سربراہ امیت شاہ کے ہاتھوں لہراتے وقت زمین پر گرا، وڈیو ٹویٹر پر وائرل


خبر ایجنسی August 16, 2018
جھنڈا پارٹی سربراہ امیت شاہ کے ہاتھوں لہراتے وقت زمین پر گرا، وڈیو ٹویٹر پر وائرل۔ فوٹو: سوشل میڈیا

نئی دلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کے سربراہ امیت شاہ کے ہاتھوں سے بھارتی جھنڈا اس وقت زمین پر گر گیا جب وہ اسے لہرا رہے تھے۔

کانگرس نے پارٹی کے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں بی جے پی کے سربراہ کو ترنگالہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور جیسے ہی وہ جھنڈا لہرانے کیلئے رسی کھینچتے ہیں تو وہ زمین پر گرجاتا ہے۔ کانگرس نے کہاہے کہ بھارت کے جھنڈے کی اس طرح توہین نہیں کی جانی چاہیے تھی۔

حزب اختلاف کی جماعت کانگر س نے سوال کیا ہے کہ جب بی جے پی بھارتی جھنڈے کو نہیں سنبھال سکتی تووہ ملک کو کیسے چلائے گی۔

واضح رہے کہ 2016میں سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر اس وقت کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ہاتھ سے بھی بھارتی جھنڈا گر گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں