مٹھی میں مفت اخبار نہ دینے پر پولیس افسر کے بیٹے کا حملہ

ساتھیوں سمیت اخباری ایجنٹ پر تشدد، چھڑانے والوں سے بھی مار پیٹ


Nama Nigar August 16, 2018
ساتھیوں سمیت اخباری ایجنٹ پر تشدد، چھڑانے والوں سے بھی مار پیٹ۔ فوٹو : فائل

مفت اخبار نہ دینے والے اخباری ایجنٹ پر پولیس افسرکے بیٹے کا حملہ، تشدد سے زخمی کر دیا۔

مٹھی میں اخباری ایجنٹ مٹھن نہڑیو کو مفت اخبار نہ دینے پر 10سے زائد افراد نے کشمیر چوک پر حملہ کرکے زخمی کر دیا۔ حملہ آوروں نے ایجنٹ کو بچانے والے انصار نہڑیو اور لاکھو نہڑیو کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔

صحافیوں کے اطلاع دینے پر ایس ایس پی تھرپارکر عمران قریشی نے نوٹس لے لیا اور اے ایس آئی شیر محمد جونیجو کے گھر پر چھاپہ مارکر حملے میں ملوث اس کے بیٹے اور ساتھی ابوذر ابوبکر کو گرفتار کر لیا۔ صحافیوں کو ایس ایس پی نے یقین دلایا کہ دیگر تمام ملزماں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

حملہ آوروں کی گرفتاری کے بعد ان کے ورثا ایجنٹ مٹھو نہڑیو کے گائوں پہنچ گئے اور غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگی ۔ ایجنٹ کے ورثا کے معاف کرنے پر پولیس نے گرفتار افراد کو رہا کر دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں