سعودی عرب میں 2 نئی آئل فیلڈز دریافت گیس کی غیر روایتی پیداوار شروع

2017 کے دوران ملک میں 2 نئی آئل فیلڈ دریافت ہوئی تھیں، آئل اینڈ گیس کمپنی (آرامکو)


APP August 20, 2018
2017 کے دوران ملک میں 2 نئی آئل فیلڈ دریافت ہوئی تھیں، آئل اینڈ گیس کمپنی (آرامکو)۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب کی قومی آئل اینڈ گیس کمپنی (آرامکو) نے کہا ہے کہ 2017 کے دوران ملک میں 2 نئی آئل فیلڈ دریافت ہوئی تھیں، مملکت کی تاریخ میں پہلی بات غیر روایتی طریقے سے گیس کی پیداوار شروع کر دی گئی۔

آئل اینڈ گیس کمپنی (آرامکو) نے کہا ہے کہ 2017 کے دوران ملک میں 2 نئی آئل فیلڈ دریافت ہوئی تھیں، مملکت کی تاریخ میں پہلی بات غیر روایتی طریقے سے گیس کی پیداوار شروع کر دی گئی جبکہ خریص آئل فیلڈ سے 2018 کے دوران تیل کی یومیہ پیداوار 3 لاکھ بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خام تیل کو کیمیکل میں تبدیل کرنے اور اس کی قدر و قیمت میں اضافہ کرنے کے پروگرام تیزی سے جاری ہیں۔ کمپنی کے چیئرمین امین الناصر نے آرامکو کے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 2017 سمندر اورخشکی میں تیل کے کنوئوں کی کھدائی کا دائرہ وسیع کرنے کے حوالے سے منفرد سال تھا۔ اس کا سہرا کمپنی کے ملازمین کے سر جاتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں