میر پور خاص نہر میں ڈیڑھ سو فٹ چوڑا شگاف7گاؤں زیر ِ آب

قریبی 7 گاؤں سمیت وسیع رقبہ زیر آب آ گیا جب کہ کپاس،گنے مرچ اور دیگر فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔


Express News Desk August 15, 2012
پانی کے دباؤ کے باعث لکھاکی مائنر شاخ کے گیٹ ٹوٹ گئے،کپاس،گنا، مرچ اور دیگر فصلوں کو نقصان، متاثرین بے یارو مدد گار

میرپور خاص کے قریب جمڑاؤ ویسٹ سے نکلنے والی لکھاکی مائنر شاخ کے گیٹ پانی کے دباؤ کے باعث ٹوٹ گئے جس کے نتیجے میں 150 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا اور قریبی 7 گاؤں سمیت وسیع رقبہ زیر آب آ گیا جب کہ کپاس،گنے مرچ اور دیگر فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

زیر آب آنے والے دیہات کے مکین بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے پناہ لیے ہوئے ہیں جب کہ محکمہ آبپاشی کے عملے نے مقامی لوگوںکی مدد سے شگاف کو پُر کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں