برطانیہ سے جائیداد واپسی کی کوئی مثال نہیں قانونی ماہرین

پاکستانی نژادبرطانوی شہری کی حوالگی بھی وہاں کی حکومت کی صوابدید ہے


ریاست ملزم کو لانے کیلیے شواہد دے سکتی ہے، حشمت حبیب، دل محمد علیزئی۔ فوٹو : فائل

قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری کی کوئی جائیداد قرق کرکے وطن واپس لائی گئی ہو۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کسی ملزم کو برطانیہ سے واپس لانے کیلیے ریاست پاکستان رابطہ کرسکتی ہے اس کیلیے ملک میں دائر مقدمہ یا عدالتی فیصلہ ٹھوس شواہد دینا ہوگا، برطانیہ کا سپیشل مجسٹریٹ ان شواہدکا جائزہ لیتا ہے اور متعلقہ شخص کو اپنے دفاع کا مکمل موقع دیا جاتا ہے۔

شریف خاندان کے لندن فلیٹس کی قرقی اور نواز شریف کے بیٹوں حسن نوازاور حسین نوازکو واپس لانے کے حکومتی فیصلہ کے بارے میں روزنامہ ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے تحریک تحفظ عدلیہ کے سربراہ حشمت حبیب ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ نیب قانون میں قانونی معاونت کی اجازت ہے ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں