مودی نے مذاکرات نہیں اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے بھارتی میڈیا

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔


INP August 21, 2018
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ فوٹو : فائل

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی بلکہ صرف اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اپنے پاکستانی ہم منصب کو لکھے گئے خط میں صرف اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے نریندر مودی کی جانب سے چند روز کے دوران عمران خان کو ٹیلی فون اور حکومتی خط کو اہم بات قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں