میرپورخاص آم کی برآمدات 25 مئی سے شروع ہونگی

75ہزار ٹن کی برآمد کاہدف مقرر کیا گیا، 60 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوگا


Express News Desk May 23, 2013
آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے صدر نے بتایا کہ اس سال گزشتہ سال کے مقابلے میں پانچ لاکھ 5 ہزار ٹن زیادہ پیداوار کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

میرپورخاص میں آموں کی ایکسپورٹ 25 مئی سے شروع کی جارہی ہے جبکہ سالانہ ایکسپورٹ کا ٹارگٹ 75 ہزار ٹن آم مقرر کیا گیا ہے۔

جس سے ملک میں 60 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوگا۔ گزشتہ سال 50 ہزار ٹن آموں کا ٹارگٹ بھی حاصل نہیں ہوسکا تھا۔ گزشتہ سال ماحولیاتی تبدیلوں کی وجہ سے 38 ملین ڈالر بھی پورا نہیں ہوسکا تھا۔ آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے صدر نے بتایا کہ اس سال گزشتہ سال کے مقابلے میں پانچ لاکھ 5 ہزار ٹن زیادہ پیداوار کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔



مگر ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پیداوار میں کمی کاخدشہ ہے۔ پنجاب میں10سے 15 اور سندھ میں 25 فیصد کمی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ دوسری طرف میرپورخاص کے آبادگاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کے غیر سنجیدہ رویہ اور سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے بیشتر باغات کو کاٹ دیا گیا ہے، جبکہ ابھی بھی بہت سارے کاشتکار آم کے باغات لگانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔