جے ایف 17 تھنڈر طیارے انٹرنیشنل شو میں شرکت کیلیے پولینڈ پہنچ گئے

یہ شو پولش ایئر فورس کی صد سالہ تقریبات کا حصہ ہے، جے ایف 17کے مظاہرے مرکز نگاہ ہونگے۔


Express Desk August 25, 2018
یہ شو پولش ایئر فورس کی صد سالہ تقریبات کا حصہ ہے، جے ایف 17کے مظاہرے مرکز نگاہ ہونگے۔ فوٹو: پی پی آئی

پاک فضائیہ کے 2 جے ایف 17تھنڈر اور ایک سپر مشاق طیارہ آج رڈوم انٹرنیشنل ائیر شو میں شرکت کیلیے ائیر بیس ڈبلن پولینڈ پہنچ گیا۔

پاک فضائیہ کے 2 جے ایف 17تھنڈر اور ایک سپر مشاق طیارے کے علاوہ پاک فضائیہ کے پائلٹس اور تکنیکی معاونین پر مشتمل دستہ آج رڈوم انٹرنیشنل ائیر شو میں شرکت کیلیے ائیر بیس ڈبلن پولینڈ پہنچ گیا۔ یہ ائیر شو پولش ائیر فورس کی صد سالہ تقریبات کا حصہ ہے۔

ائیر شو 25 سے 26 اگست2018 تک رڈوم ۔سیدکو ائیر پورٹ پولینڈ پر منعقد ہو گا۔ اس شو کے دوران ایک JF-17 طیارہ تمام ہتھیاروں سے لیس زمین پر نمائش کے لیے پیش کیا جائیگا جبکہ دوسرا JF-17 اور سپر مشاق طیارہ فضائی مظاہروں میں شرکت کرے گا۔

JF-17طیارے کا شاندار مظاہرہ اس شو کے شائقین کے لیے مرکز نگاہ ہو گا جس سے اس کے ممکنہ گاہکوں کو اس کی بہترین صلاحیتوں کو جانچنے کا موقع میسر آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔