داعش خراساں کا امیرفضائی حملے میں مارا گیا افغانستان کا دعویٰ

فضائی حملے میں داعش کے نہایت مطلوب 10 کمانڈرز بھی مارے گئے، افغان خفیہ ایجنسی کا دعویٰ


ویب ڈیسک August 26, 2018
فضائی حملے میں داعش کے نہایت مطلوب 10 کمانڈرز بھی ہلاک ہوئے،افغان خفیہ ایجنسی کا دعویٰ فوٹو:فائل

افغانستان نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی حملے میں داعش کا امیر برائے خراساں ابو سعید مارا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) نے فضائی حملے میں داعش خراساں کے امیر ابو سعید اورکزئی المعروف سعد ارہابی کی 10 دیگر کمانڈرز کے ہمراہ ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

این ڈی ایس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ داعش کا مقامی امیر ضلع خوگیانی کے جنگلات میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے فضائی اور زمینی آپریشن کے دوران مارا گیا جب کہ اس دوران اسلحہ ڈپوز کو بھی تباہ کردیا گیا۔

فضائی حملے کے بعد بری فوج نے علاقہ کلیئر کرایا اور دو زخمی جنگجوؤں کو حراست میں لے کر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

فضائی آپریشن افغان فضائیہ نے کیا یا پھر اتحادی افواج نے بمباری کی اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں