اپوزیشن کی بڑی تعداد پنجاب حکومت کو قانون سازی میں مشکل رہے گی

اس وقت ن لیگ کے پاس پنجاب اسمبلی میں 162 اراکین اور حکومتی پارٹیوں کی تعداد 186 ہے


Asim Shahzad August 27, 2018
اس وقت ن لیگ کے پاس پنجاب اسمبلی میں 162 اراکین اور حکومتی پارٹیوں کی تعداد 186 ہے: (فوٹو: فائل)

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی بڑی تعداد کے وجہ سے پی ٹی آئی حکومت کو قانون سازی کے معاملے پر شدید مشکلات درپیش ہونگی۔

پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد تحریک انصاف اور ق لیگ اور اپوزیشن جماعت ن لیگ کے اراکین اسمبلی کی تعداد میں زیادہ فرق نہیں ہے جس کے وجہ سے حکومت کو اہم قوانین کی منظوری کیلیے اکثریت ثابت کرنے کیلیے مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

اس سے قبل پچھلی حکومت میںن لیگ کے پاس300 سے زائد اراکین اسمبلی کی اکثریت موجود تھی، اس کے باوجود انہیں قانون سازی کے دوران کورم کے مسائل کا سامنا کرناپڑتا تھا۔ اب پی ٹی آئی کی حکومت کو قانون سازی کے دوران اپوزیشن سے زیادہ اراکین کو موجودگی کو یقینی بنانا ہوگا۔

اس وقت ن لیگ کے پاس پنجاب اسمبلی میں 162 اراکین اور حکومتی پارٹیوں کی تعداد 186 ہے۔ اگر ن لیگ کسی بھی حکومتی بزنسکو چیلنج کریگی تو اسپیکر کو گنتی کروانی پڑے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں