اعتزاز کا ہیڈ فون خرابچینی وزیراعظم کاخطاب ترجمے کے ساتھ نہ سن سکے

اعتزازاحسن خطاب اردواور انگریزی ترجمے کے ساتھ سننے سے محروم رہے۔


Malik Manzoor Ahmed May 24, 2013
اعتزازاحسن خطاب اردواور انگریزی ترجمے کے ساتھ سننے سے محروم رہے۔ فوٹو آن لائن

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ نے چین کے وزیر اعظم کے سینیٹ سے خطاب کے موقع پر قائد ایوان کی نشست پرنصب ہیڈفون میں تکنیکی خرابی کانوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیاہے۔

ہرنشست پر چینی وزیر اعظم کاخطاب اردو، انگریزی اور چینی زبان میں سننے کیلیے جدید نوعیت کے مائیکرو فون نصب کیے گئے تھے تاہم تکنیکی خرابی کے باعث قائد ایوان اعتزازاحسن خطاب اردواور انگریزی ترجمے کے ساتھ سننے سے محروم رہے۔ ڈپٹی چیئرمین نے 'ایکسپریس' سے گفتگومیںغفلت کے مرتکب افسران اور اہلکاروںکے خلاف انکوائری کرانے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مجرمانہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں