بدین بھائی نے بد چلنی کے شبہے میں شادی شدہ بہن کو قتل کر دیا

قاسم نوتیار نے زینب پر کلہاڑیاں برسا دیں،مقتولہ ایک بچے کی ماں تھی، ملزم گرفتار


Express News Desk May 25, 2013
زینب کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ ایک بچے کی ماں تھی. فوٹو: فائل

ضلع بدین کے ساحلی شہر کڈھن کے نواحی گاؤں ہارون نوتیار میں بھائی نے بدچلنی کے شبہے میں شادی شدہ بہن کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گاؤں ہارون نوتیار کیرہائشی محمد قاسم نوتیار کو اپنی شادی شدہ بہن زینب پر شک تھا کہ اس کے گاؤں کے ایک شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں جس کی بنا پر اس نے موقع ملنے پر کلہاڑیوں کیپے در پے وار کرکے زینب کو شدید زخمی کردیا جسے کڈھن ہیلتھ سینٹر کے بعد سول اسپتال بدین لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔



زینب کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ ایک بچے کی ماں تھی، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں