3 نئے منی سنیما گھروں کی تعمیر پر شہر میں نئے سنیما گھروں کی تعداد 10 ہوگئی

کراچی میں گزشتہ دنوں دوتلوارکےقریب واقع اوشن شاپنگ مال میں 3نئےمنی سنیما گھرجدید سہولتوں سے آراستہ کا افتتاح ہوا.


Pervaiz Mazhar May 25, 2013
کراچی میں گزشتہ دنوں دوتلوارکےقریب واقع اوشن شاپنگ مال میں 3نئےمنی سنیما گھرجدید سہولتوں سے آراستہ کا افتتاح ہوا. فوٹو: فائل

ملک بھر اور کراچی میں خاص طور سے نئی سنیما گھروں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد امید ظاہر کی جارہی ہے کہ پاکستانی فلموں کی نمائش کا مسلئہ جو سنگین صورت حال اختیار کرگیا تھا اب پاکستانی فلموں کی نمائش میں میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

اس سال عید پر چار پاکستانی فلموں کی نمائش کی تیاریاں کی جارہی ہے ،کراچی میں گزشتہ دنوں دو تلوار کے قریب واقع اوشن شاپنگ مال میں 3نئے منی سنیما گھر جدید سہولتوں سے آراستہ کا افتتاح ہوا ان تین منی سنیما گھروں میں فلموں کی نمائش شروع کردی گئی ہے،جب کہ 4مزید نئے سنیما گھر عید سے قبل مکمل کرلیئے جائیں گے،کراچی میں سب سے پہلے بنائے جانے والے 4منی سنیما گھر سنی پیلیکس جو سی ویو پر بنائے گئے ہیں بے حد کامیاب رہے پاکستان میں جدید سنیما گھروں کے آغاز کے بعد مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ اور ایٹریم مال کے اشتراک سے صدر کے مصروف بازار میں تین نئے سنیما گھر تعمیر کیے جو گزشتہ تین سال سے فلم بینوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں سنی پلیکس اور ایٹریم جیسے جدید سنیما گھروں کی تعمیر اور ان میں انگریزی ،بھارتی اور پاکستانی فلموں کی نمائش نے لوگوں کو تفریح کے بہترین ذرائع مہیا کیے۔

گزشتہ دنوں کراچی کے ایک اور شاپنگ سینٹر اوشین مال میں بھی تین نئے سنیما گھروں کا آغاز ہواجہاں گزشتہ دنوں نئے سینسر بورڈ نے فلموں کو سینسر کیا ان سنیما گھروں کے بعد کراچی میں منی سنیما گھروں کی تعداد اب10ہوگئی،جب کہ عید سے قبل مزید چار سنیما گھر بھی فلموں کی نمائش کے لیے تیار ہوجائیں گے،مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے ڈائریکٹرنواب حسن صدیقی نے کہا کہ یہ بات بہت خوش آئند ہے کہ کراچی میں نئے سنیما گھر بہت تیزی سے تعمیر ہورہے ہیں یہ تمام سنیما گھر جدید سہولتوں کے ساتھ بہترین فلموں کی نمائش کریں گے کراچی کے عوام کو ان سنیما گھروں میں نہ صرف اچھی تفریح ملے گی بلکہ ایک اچھا ماحول بھی میسر آئے گا سب سے اہم بات سنیما گھروں کی تعداد میں اضافہ کے بعد پاکستان کی فلم انڈسٹری کو بھی فروغ حاصل ہوگا اور پاکستانی فلموں کی نمائش میں تمام رکاوٹیں ختم ہوجائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں