سول اسپتال میرپورخاص صفائی کی ابتر صورتحال 18گھنٹےلوڈ شیڈنگ

جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور تعفن سے مریض شفا یابی کے بجائے مزید بیمار ہونے لگے


Express News Desk May 25, 2013
سول اسپتال میرپورخاص میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور اسپتال میں صفائی کے نامناسب انتظامات کے باعث شدید تعفن اور گندگی سے مریض بجائے شفا پانے کے بجائے مزید بیمار ہونے لگے ہیں۔

میرپورخاص ڈویژن میں شدید گرمی ، حبس اور آلودہ پانی کی فراہمی کے باعث جہاں گیسٹرو کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی ہے۔

وہیں شہر سمیت سول اسپتال میرپورخاص میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور اسپتال میں صفائی کے نامناسب انتظامات کے باعث شدید تعفن اور گندگی سے مریض بجائے شفا پانے کے بجائے مزید بیمار ہونے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع میرپورخاص میںصاف پانی کی عدم فراہمی اور مضر صحت پانی پینے سے میرواہ گورچانی، ڈگری، جھڈو، نوکوٹ، مٹھی، عمرکوٹ، سامارو، پتھورو، کنری، شادی پلی، سندھڑی،پھلاڈیوں، کنڈیار، سانگھڑ، شہدادپور، سنجھورو، جام نواز علی، ٹنڈو آدم اور دیگر علاقوں میں گیسٹروکے4 سو سے زائد مریض صرف سرکاری اسپتالوں میں آچکے ہیں۔



لیکن ان سرکاری اسپتالوں میں سہولتوں کا فقدان ہے۔ سول اسپتال میرپورخاص میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث تعفن اور غلاظت سے مریض پریشان رہتے ہیں، مریضوں کو نہ تو مفت ادویہ فراہم کی جا رہی ہیں اور نہ ہی اٹھارہ اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا ازالہ کرنے کے لیے متبادل انتظامات کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب ڈائریکٹر ہیلتھ میرپورخاص غلام غوث قائم خانی کا کہنا ہے کہ ڈویژن بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں میں گیسٹرو کے باعث ایمرجنسی لگادی گئی ہے جبکہ سول اسپتال میں مریضوں پر توجہ نہ دینے اور ادویہ کی عدم فراہمی کا نوٹس لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں