’’لوڈ ویڈنگ‘‘ چھا گئی پانچ کروڑ سے زائد بزنس

فہد اور مہوش کی بہترین آن اسکرین کیمسٹری،فلم فیملیز کی پہلی چوائس رہی


Showbiz Reporter August 29, 2018
لاہور،کراچی،اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں فلم کے شوز ہائوس فل۔ فوٹو: سوشل میڈیا

عید قربان پرریلیز ہونے والی رومانٹک کامیڈی فلم ''لوڈ ویڈنگ'' کاباکس آفس پر ساڑھے پانچ کروڑ سے زائد بزنس، فہد مصطفے اور مہوش حیات کی بہترین آن اسکرین کیمسٹری کے باعث فلم عید کی چھٹیوں کے دوران فیملیز کی پہلی چوائس بنی رہی۔

ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام عید الاضحی پر پاکستانی سنیمائوں کی زینت بننے والی فلم '' لوڈ ویڈنگ'' معیاری فلموں کے شائقین کی اولین پسند کے طور پر سامنے آئی۔ 22 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم نے باکس آفس پر ابتدائی پانچ روز میں ساڑھے پانچ کروڑ سے زائد بزنس کیا جبکہ عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد بھی فلم کی ڈیمانڈ میں کمی نہیں آسکی اور لاہور ، کراچی ، اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں فلم کے شوز ہائوس فل جا رہے ہیں اور کئی ملٹی پلیکس سنیمائوں میں ایڈوانس بکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹریڈ حلقوں کے مطابق فلم کی کہانی ویسے تو فہد مصطفیٰ کی بہن فرحانہ عرف بے بی باجی''فائزہ حسن''کی شادی کے گرد گھومتی ہے کیونکہ شادی اور جہیز سمیت دیگر معاشرتی مسائل دور حاضر میں ہر پاکستانی گھر کا سب سے اہم موضوع گفتگو ہیں لیکن اس سب کے بیچ میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی محبت کہانی میں ایک نیا رنگ بھر دیتی ہے۔

ٹریڈ حلقوں کا مزید کہنا ہے کہ دلچسپ معاشرتی موضوع کا احاطہ کرتی '' لوڈ ویڈنگ'' آئندہ دنوں میں بھی شاندار بزنس کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں