خواتین اقلیتوں کی نشستوں کا نوٹیفکیشن پیر کو جاری ہوگا

اب تک سامنے آنیوالی پارٹی پوزیشن کے مطابق خواتین کی سب سے زیادہ نشستیں ن لیگ کوملنے کاامکان ہے جنکی تعداد 33 ہوگی


Wajid Hameed May 25, 2013
اب تک سامنے آنیوالی پارٹی پوزیشن کے مطابق خواتین کی سب سے زیادہ نشستیں ن لیگ کوملنے کاامکان ہے جنکی تعداد 33 ہوگی فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پیرکوقومی اسمبلی اور چاروںصوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی188مخصوص نشستوں اوراقلیتوںکی33مخصوص نشستوںپرسیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کوفراہم کردہ ترجیح فہرستوں کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کیاجائیگا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے808 ممبران کے نوٹیفکیشن کوآج 3 روزمکمل ہوجائینگے جس میں آزاد امیدواروں کو آگاہ کیا گیاتھاکہ سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا فیصلہ 3 روزمیں کرلی اور اس کا حلف نامہ الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرادیں تاکہ آزادامیدواروں کی شمولیت سے سیاسی جماعتوں کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمبرزکی بنیادپرخواتین کیلے حاصل کردہ نشستوں کیلیے 4.5 فیصداوراقلیتوں کے 27.2 فیصدکے فارمولے کے تحت سیاسی جماعتوں کو خواتین اوراقلیتوں کی نشستیں الاٹ کی جاسکیں۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق خواتین اوراقلیتوں کانوٹیفکیشن پیرکوجاری کردیاجائیگا،قومی اسمبلی میں خواتین کی 60 نشستیں اور اقلیتوں کی10 نشستیں , اب تک سامنے آنیوالی پارٹی پوزیشن کے مطابق خواتین کی سب سے زیادہ نشستیں ن لیگ کوملنے کاامکان ہے جنکی تعداد 33 ہوگی جبکہ باقی نشستیں دیگرجماعتوں کو پارٹی پوزیشن کیمطابق الاٹ کی جائیں گی،پیپلز پارٹی کو7 اورتحریک انصاف کو6 نشستیں ملنے کاامکان ہے،اقلیتوں کی نشستوں سے مسلم لیگ نواز کو 5 نشستیں ملنے کاامکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں