شیخ رشید کے دعوؤں کے برعکس ریلوے حکام کارکردگی سے مطمئن

ٹارگٹ سے زائدکمائی کی ہے، ریلوے خسارہ38ارب روپے ہے،قائمہ کمیٹی کوبریفنگ


ثاقب بشیر August 31, 2018
ٹارگٹ سے زائدکمائی کی ہے، ریلوے خسارہ38ارب روپے ہے،قائمہ کمیٹی کوبریفنگ۔ فوٹو: فائل

قائمہ کمیٹی ریلوے کے اجلاس میں نومنتخب وزیرریلوے شیخ رشیدکے دعووں کے برعکس ریلوے حکام محکمے کیلیے سابق حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نظر آئے۔

وفاقی وزیرکے ریلوے کے زائدخسارے ودیگر خامیوں کے حوالے سے حالیہ بیانات پرریلوے کی سینیٹ قائمہ کمیٹی ممبران سینیٹرزخوش بخت شجاعت اوربریگیڈیر (ر)جون کنیتھ ویلمنزنے ریلوے حکام سے استفسارکیا کہ یہ فضا کیوں بنائی جارہی ہے کہ ریلوے ڈوب گیا، خسارے میں جارہا ہے؟۔ کیا واقعی ریلوے کے حالات ایسے ہی ہیں؟۔سینیٹ میں بھی شیخ رشید ریلوے کی زبوں حالی کا ذکر کررہے تھے۔

اس پر ریلوے حکام نے گزشتہ حکومت اورسابق وزیرخواجہ سعد رفیق کانام لیے بغیر اعدا دو شمار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے نے گزشتہ5 سے 6 برس میں بہت ترقی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔