ظفر اللہ جمالی کوصد رپی ایچ ایف بنانے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کرنے کے بعد اتفاق ہوگیا ،ذرائع.


مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کرنے کے بعد اتفاق ہوگیا ،ذرائع۔ فوٹو: فائل

بزرگ سیاستدان اورسابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کو ایک بار پھر پی ایچ ایف کا صدر بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔

وہ پہلے بھی2006 سے 2008 تک یہ ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں، ذرائع کے مطابق 2002 سے 2004تک ملک کے 13 ویں وزیر اعظم رہنے والے 70سالہ میر ظفراللہ خان جمالی کو اس منصب پر فائز کرنے کا فیصلہ ان کی میاں نواز شریف سے ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کے اعلان کے بعد کیا گیا۔



ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگی رہنما وسابق قومی کپتان اور موجودہ قومی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ و منیجر اولمپئن اختر رسول چوہدری کو پی ایچ ایف کا سربراہ بنانے کی پیشکش کی گئی تاہم انھوں نے یہ ذمہ داری سنبھالنے سے معذرت ظاہر کردی،پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق قومی کپتان اولمپئن قاسم ضیاء نے میر ظفراللہ خان کے بعد 2008سے پی ایچ ایف کی صدارت سنبھالی تھی، واضح رہے کہ قیام پاکستان کے بعد تحریک پاکستان کے رہنما راجہ غضنفر علی خان کو1948 میں پی ایچ ایف کا پہلا صدر بنایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں