زہرہ شاہد قتل کیس میں ایم کیو ایم کے 2 کارکنوں کو سزائے موت

پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد کو مئی 2013 میں ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا


ویب ڈیسک August 31, 2018
پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد کو مئی 2013 میں ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں ایم کیو ایم کے 2 کارکنوں کو سزائے موت سنادی ہے۔

کراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ایم کیو ایم کے کارکن راشد ٹیلر اور زاہد عباس زیدی کو سزائے موت سنادی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : زہرہ شاہد قتل کیس؛ چشم دید گواہ نے 2 ملزمان کو شناخت کرلیا

زہرہ شاہد قتل کیس میں رینجرز پراسیکیوٹر کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ قتل میں ملوث ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے، ملزمان نے تفتیش میں زہرہ شاہد کے قتل کا اعتراف کیا تھا جب کہ قتل میں ملوث ملزمان کو گواہوں نے بھی شناخت کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد کو مئی 2013 میں ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا جب کہ حکومت نے زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کے لیے25 لاکھ روپے انعام رکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں