انگوٹھے سے تصدیقجعلی ووٹر کو 3 سال قید 5 ہزار جرمانہ ہوگا

انگوٹھےکےنشان کےمطابق ووٹ کاسٹ کرنیوالاشخص اصل ووٹرنہیں ہواتواسکوسیکشن82کےتحت3سال قیداور5 ہزارجرمانہ عائدکیاجائیگا۔


Wajid Hameed May 26, 2013
انگوٹھےکےنشان کےمطابق ووٹ کاسٹ کرنیوالا شخص اصل ووٹرنہیں ہوا تو اسکو سیکشن 82 کے تحت3سال قیداور5 ہزارجرمانہ عائدکیاجائیگا۔فوٹو: فائل

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف سیاسی جماعتوں کی جانب سے مسلسل انگوٹھے کے نشان سے ووٹوں کی تصدیق کے عمل سے عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت ساری کارروائی3سال قید اور 5ہزارجرمانے تک محدودرہے گی جو اس شخص کو دی جائیگی جس سے متعلق ثابت ہوجائے کہ اس نے دوسرے شخص کی جگہ ووٹ کاسٹ کیا۔

درخواست گزارامیدوارکی درخواست پردوبارہ انتخابات کے حوالے سے فیصلہ الیکشن ٹریبونل نے کرنا ہوگا، انگوٹھے کے نشان سے تصدیق کے اس عمل میں عوامی نمائندگی ایکٹ کے سیکشن78کے تحت کارروائی سے ثابت ہوگیا کہ انگوٹھے کے نشان کے مطابق ووٹ کاسٹ کرنیوالا شخص اصل ووٹر نہیں تھا تواسکوسیکشن82کے تحت 3 سال قیداور5 ہزارجرمانہ عائد کیا جائیگا، اسکے علاوہ امیدوار کو15روپے فی ووٹ کی تصدیق کے عمل کے ذریعے سے یہ پتہ نہیں چلے گا کہ کاسٹ شدہ ووٹ کس امیدوارکے حق میں کاسٹ ہوئے اوریہ بھی الیکشن ٹریبونل پر ہوگا اس حلقے میں کتنے جعلی ووٹ ثابت ہونے پر پورے حلقے کے انتخابات کوکالعدم قرار دیکرکے وہاں دوبارہ انتخابات کے احکامات دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں