عمران خان کے وزیراعظم بننے سے ملک میں مثبت تبدیلی آئے گی یونس خان

بورڈ میں جب بھی اچھے لوگ آتے ہیں تو بہت ساری مثبت تبدیلیاں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں، سابق کپتان


Express Desk September 01, 2018
بورڈ میں جب بھی اچھے لوگ آتے ہیں تو بہت ساری مثبت تبدیلیاں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

سابق قومی کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے ملک میں مثبت تبدیلی آئے گی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق کرکٹر یونس خان نے کہا کہ میرے پی سی بی کے ساتھ تعلقات ہمیشہ اچھے رہے،اگر ایسا نہ ہوتا تو 18 سال انٹرنیشنل کرکٹ کیسے کھیلتا، اگر کرکٹ بورڈ اور میرے تعلقات اچھے نہ ہوتے تو 10 ہزار رنز و دیگر ریکارڈ بھی نہ بن سکتے۔

یونس خان نے کہا کہ بورڈ میں جب بھی اچھے لوگ آتے ہیں تو بہت ساری مثبت تبدیلیاں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں، امید ہے اب بھی ایسا ہی ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔