ایشین گیمز ہاکی بھارت نے پاکستان کو ہرادیا

بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔


اسپورٹس رپورٹرز September 01, 2018
بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور: ایشین گیمز کے ہاکی مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

ایشین گیمز کے ہاکی مقابلوں میں پاکستانی ٹیم تیسری پوزیشن کا میچ بھی ہار گئی، بھارت نے گرین شرٹس کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔ بلیو شرٹس کی طرف سے آکاش دیپ سنگھ اور ہرمن پریت سنگھ نے ایک، ایک بار گیند کو جال کے اندر پھینکا جب کہ پاکستان کی طرف سے واحد گول عتیق نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز کے تیسری پوزیشن کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے زیر کرکے وکٹری اسٹینڈ پر جگہ بنالی۔ بھارتی ٹیم نے ابتداء میں ہی جارحانہ انداز اپنایا اورتیسرے منٹ میں ہی آکاش دیپ سنگھ کے ذریعے پہلا گول کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

دوسرے اور تیسرے کوارٹرز میں کوئی بھی ٹیم گیند کو جال کے اندر نہ پھینک سکی۔52ویں منٹ میں ہرمن پریت سنگھ بھارت کی طرف سے دوسرا گول کرنے میں کامیاب رہے، صرف 2 منٹ کے بعد عتیق نے پاکستان کی طرف سے گول کر کے اسکور 1-2 کر دیا۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں جاپان نے گرین شرٹس کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا کر گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں