پی ٹی وی اور ریڈیو کو نیا بزنس پلان تیار کرنے کی ہدایت

دونوں اداروں کو منافع بخش بنائیں گے، مارکٹنگ کیلیے اہداف دیں گے، سیکریٹری اطلاعات


Zulfiqar Baig September 02, 2018
بجلی بلوں میں کٹوتی سے سالانہ ساڑھے 5 ارب ملنے کے باوجود پی ٹی وی خسارے کا شکار ہے۔ فوٹو:فائل

وزارت اطلاعات ونشریات نے پاکستان ٹیلی ویژن اور پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو نیا بزنس پلان تیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

وزارت اطلاعات ونشریات نے پاکستان ٹیلی ویژن اور پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کومنافع بخش ادارے بنانے کیلیے نیا بزنس پلان تیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ بزنس پلان میں غیر ملکی براڈ کاسٹنگ کمپنی سے معاہدوں سمیت پروگرامنگ، ڈرامہ، موسیقی اور نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز کے پرو گرامز کو فعال بنایاجائے گا۔

واپڈا کے ساتھ معاہدے کے تحت بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی کے35روپے شامل کیے جانے اور اس مد میں سالانہ ساڑھے 5 ارب روپے کی خطیر رقم موصول ہونے کے باوجود ادارہ مالی خسارے کا شکارہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں