چین نے 1300 کلومیٹرسمندری علاقہ بند کر دیا امریکا پریشان

چینی بحریہ نے اپنا کنٹرول قائم کر لیا، بحری تاریخ میں چین کی یہ ایک عظیم پیش رفت ہے


INP September 03, 2018
علاقہ 8 دن کیلیے بند کیا، ادھر چین کا اپنا تیار کردہ پہلا ایئر کرافٹ کیریئر جنگی مشقیں کرے گا فوٹو: فائل

سپر پاور امریکا کیلیے تویہی پریشانی کچھ کم نہیں تھی کہ چین نے بحیرہ جنوبی چین کے سمندری علاقے میں اپنا کنٹرول قائم کر رکھا ہے، مگر یہ تو اْس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ سیکڑوں مربع کلومیٹر پر محیط ایک اور سمندری علاقے کو چین ایک دن اچانک بند کر دے گا۔

چین کے دیگر دشمنوں کی طرح امریکا کے لیے بھی یہ خبر ایک تہلکہ خیز انکشاف ثابت ہوئی ہے کہ اس نے بحری جنگی مشقوں کیلیے بحیرہ زرد کے 1300کلو میٹر کے سمندری علاقے کو ہر طرح کے بحری جہازوں کی آمدو رفت کیلیے بند کر دیا ہے۔

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ علاقے کو 8 دن کیلیے بند کیا گیا ہے۔ اس سمندری علاقے میں چین کا اپنا تیار کردہ پہلا ایئر کرافٹ کیریئر ''لیاؤننگ''جنگی مشقیں کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں