رواں مالی سال کے 2 ماہ گزر گئے این ایچ اے منصوبوں کیلیے فنڈز جاری نہ ہوسکے

وفاقی حکومت نے بجٹ 2018-19میں قومی شاہراہوں کی تعمیر ومرمت کے 121 منصوبوں کے لیے 301 ارب روپے مختص کیے ہیں


Khususi Reporter September 04, 2018
وفاقی حکومت نے بجٹ 2018-19میں قومی شاہراہوں کی تعمیر ومرمت کے 121 منصوبوں کے لیے 301 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ فوٹو : فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2018-19کی پہلی سہ ماہی کے 2 ماہ گزرنے کے باوجو د قومی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے 121منصوبوں میں سے کسی ایک کے لیے بھی فنڈ ز جا ری نہیں کیے جا سکے ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ چند سال کے دوران ملکی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کے لیے فنڈ ز کو کئی گنا بڑھا یا گیا ہے ، جس کی ایک بڑی وجہ سی پیک سمیت قومی شاہراہوں کی دیگر منصوبوں کی تعمیر پر کام شروع ہونا ہے۔

رواں مالی سال 2018-19کے دوران بھی وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے 121ترقیاتی منصوبوں کے لیے 301ارب روپے سے زائد فنڈ ز مختص کیے گئے ہیں تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے 2 ماہ گزرنے کے باوجود وفاقی ترقیاتی بجٹ کا ایک بڑا حصہ رکھنے والے این ایچ اے کے منصوبوں کے لیے فنڈ ز جا ری نہیں کیے جا سکے ہیں۔

اس وقت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے مختلف موٹر ویز اور ہائی ویز پر کام کیا جا رہا ہے جس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے سی پیک کے تحت بھی مختلف شاہراہوں کی تعمیر کی جا رہی ہے ،لیکن ملکی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کیلیے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں رکھے جا نے والے فنڈ ز میں سے تاحال ایک پائی بھی استعمال میں نہیں لائی جا سکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں