رقص والی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر اے ایس ایف خاتون اہلکار کی 2 سال کی سروس ضبط

خاتون اہلکار نے اے ایس ایف حکام کو آئندہ ایسی حرکت نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔


INP September 04, 2018
خاتون اہلکار نے اے ایس ایف حکام کو آئندہ ایسی حرکت نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اے ایس ایف کی اہلکار کو رقص ویڈیو اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

اے ایس ایف حکام نے سخت ایکش لیتے ہوئے خاتون اہلکار کی 2 سال کی سروس ضبط کرنے کا حکم دیا ہے جس کا مطلب ہے خاتون اہلکارکو 2سال انکریمنٹ اور دیگر مراعات نہیں دی جائیں گی جب کہ خاتون اہلکار نے اے ایس ایف حکام کو آئندہ ایسی حرکت نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

دوسری جانب اے ایس ایف حکام نے اہلکاورں کے سوشل میڈیا اکائوٹس پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں