بھارت 20 ارب ڈالر کے 144 لڑاکا طیارے خریدے گا

منظوری جلد دینے کا اعلان، چین اور پاکستان کی طرف سے جنگ کے مبینہ خطرہ جواز بنادیا


APP September 04, 2018
منظوری جلد دینے کا اعلان، چین اور پاکستان کی طرف سے جنگ کے مبینہ خطرہ جواز بنادیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت 20 ارب ڈالر کے 144 لڑاکا طیارے خریدے گا۔

بھارتی حکومت کا جنگی جنون مزید سر چڑھ کر بولنے لگا اور اس نے بھاری دفاعی بجٹ کے باوجود 20 ارب ڈالر مالیت کے مزید 144 لڑاکا طیاروں کی خریداری کی جلد منظوری دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے لیے بھارتی حکومت نے چین اور پاکستان کی طرف سے لاحق بیک وقت جنگ کے مبینہ خطرے کو جواز بنایا ہے۔

واضح رہے کہ جدید لڑاکا طیاروں کی خریداری کی منظوری رواں ماہ کے آخر یا آئندہ ماہ کے آغاز میں دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کو چین اور پاکستان کے ساتھ بیک وقت ممکنہ جنگ کی صورت میں لڑاکا طیاروں کے 42 اسکواڈرنز کی ضرورت ہے جس میں ہرایک اسکواڈرن میں 16سے 18لڑاکا طیارے شامل ہوں گے۔ بھارتی فضائیہ کے پاس اس وقت کل 31 اسکواڈرن موجود ہیں جن میں سے ہر ایک میں 18لڑاکا طیارے شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں