شراب کی بوتل میں شہد تحریک انصاف کے علی امین نے روایت کا آغاز کیا

صوبائی وزیرعلی امین گنڈا پورکی گاڑی سے2 کلاشنکوف اورشراب کی بوتل برآمدکی تھی تاہم انہیں گرفتارکرنے میں ناکام رہی تھی۔


عابد علی آرائیں September 05, 2018
صوبائی وزیرعلی امین گنڈا پورکی گاڑی سے2 کلاشنکوف اورشراب کی بوتل برآمدکی تھی تاہم انہیں گرفتارکرنے میں ناکام رہی تھی۔ فوٹو : فائل

شراب کی بوتل میں شہدلانے کی روایت کاآغاز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور نے 2 سال قبل کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے زیر حراست رہنماشرجیل انعام میمن کے علاج کیلئے سب جیل قراردیئے گئے کراچی کے ضیاالدین ہسپتال کے کمرے سے برآمد شراب کی بوتل میں بھی نہ صرف شہدلانے کی روایت کوایک بار پھر زندہ کیاگیا بلکہ دوسری بوتل میں زیتون کا تیل لانے کی روایت کااضافہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے 30اکتوبر 2016 کواسلام آباد لاک ڈائون کرنے کے اعلان کے موقع پر اس وقت کے صوبائی وزیر علی امین گنڈا پورکی گاڑی سے2 کلاشنکوف اور شراب کی بوتل برآمدکی تھی تاہم انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں