’’مسلم لیگق اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا ہوگئیں‘‘

ڈپٹی وا سپیکر کے انتخابات میں ق لیگ، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی علیحدہ بلاک بنائیں گی.


افضال طالب May 28, 2013
ڈپٹی وا سپیکر کے انتخابات میں ق لیگ، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی علیحدہ بلاک بنائیں گی. فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) اور پیپلزپارٹی کی راہیں جدا ہوگئیں جس کا عملی مظاہرہ قومی وصوبائی اسمبلی کے اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے انتخابات سے ہوگا ۔

جس میں مسلم لیگ (ق)، پاکستان تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ اور جماعت اسلامی علیحدہ سیاسی بلاک کے طور پر ابھریں گی جس کیلیے رابطے شروع کردیے گئے ہیں۔حالیہ الیکشن میں مسلم لیگ(ق) کو انتخابی شکست نے اسے پیپلزپارٹی سے دور اور دیگر پارلیمانی پارٹیوں کو قریب کردیا ہے۔ اتوار کے روز مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس میں اکثر نے پیپلزپارٹی سے علیحدگی کے حق کو ترجیح دی ۔پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی، اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے رابطے جاری ہیں۔



جن میں کسی حد تک اتفاق ہوگیاہے' انکی کوشش ہے کے وہ پیپلزپارٹی سے علیحدہ ہوکر مرکز اور پنجاب میں اپوزیشن لیڈر اپنا بنوائیں' اس حوالے سے اعجازالحق سے بھی رابطے کئے جارہے ہیں۔ مسلم لیگ (ق) پیپلزپارٹی سے علیحدہ ہوکر مذکورہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر سیاسی اتحاد بنانے کا عملی مظاہرہ قومی وصوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر اورڈپٹی اسپیکرکے انتخابات میں کرے گی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب اوروزیراعظم کے انتخابات میں بھی اپنا علیحدہ امیدوار کھڑاکریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں