پاکستان میں پانی کی صورتحال صرف ایتھوپیا سے بہتر

ملک میں80 فیصد پانی کے سیمپل آلودہ ہیں،قومی کمیشن انسانی حقوق،رپورٹ جاری


عابد علی آرائیں September 08, 2018
ملک میں80 فیصد پانی کے سیمپل آلودہ ہیں،قومی کمیشن انسانی حقوق،رپورٹ جاری۔ فوٹو: فائل

قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں پانی کی صورتحال انتہائی خطر ناک ہے کیونکہ پاکستان میں پانی کی صورتحال صرف ایتھوپیاسے بہتر ہے۔

قومی کمیشن کے مطابق اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی حالیہ رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ پانی کی صورتحال خطرناک ہونے کے باوجود اس سے نمٹنے کیلئے اقدامات ناکافی ہیں ۔رپورٹ کے مطابق پانی کی دستیابی میں سالانہ 14.2فیصداضافہ نہیں ہو رہا جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ملک2025میں پانی کی ضروریات پوری نہیں کرسکے گا۔

ممبر کمیشن چوہدری محمد شفیق کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی جانب سے دنیا کے دیگر ممالک امریکہ ،کینیڈا، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ میں پانی کی مینجمنٹ کے نظاموں کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ مرتب کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے ملکی ضرورت کیلئے پانی کی سٹوریج کی صلاحیت120روز سے کم ہوکر صرف30روزتک پہنچ چکی ہے۔

کمیشن نے رپورٹ میںکہا ہے کہ یہ بات قابل تشویش ہے کہ 1990کے مقابلے میں پانی کی دستیابی806کیوبک میٹرفی کس کمی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں