حکومتی پابندی کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز میں اشیا کی شدید قلت

اسٹورز پر چینی ، آٹا ، دالوں اور صابن سمیت متعدد اشیا کا اسٹاک ختم ہونے لگا


حسیب حنیف September 10, 2018
  متعدد اشیا کا اسٹاک صرف 4ارب روپے تک رہ گیا،سیلز بھی متاثر، پری کیو رمنٹ بحال نہ ہونے پرملازمین نے احتجاجی تحریک کا فیصلہ کرلیا،ذرائع فوٹو : فائل

حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کو اشیا خریداری سے روکنے کے بعد ملک بھر کے اسٹوروں پر اشیا کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

اسلام آباد راولپنڈی سمیت دیگر علا قوں کے اسٹورز پر چینی ، آٹا ، دالوں اور صابن سمیت متعدد اشیا کا اسٹاک ختم ہونے لگا ہے ملک بھر کے اسٹورز پر اشیا کا اسٹاک 4 ارب روپے تک رہ گیا۔ جو عام حالات میں 8 سے 10ارب تک ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے 27اگست کو یوٹیلیٹی اسٹور ز کا رپوریشن آف پاکستان کی اشیا کی خریداری پر پابندی لگا دی گئی تھی ، جس کے باعث اس وقت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر میں اسٹوروں پر اشیا کی شدید قلت کا سامنا ہے ، اسٹاک نہ ہونے کے باعث یوٹیلیٹی اسٹورز کا رپوریشن آف پاکستان کی سیلز بھی متاثر ہو رہی ہے ، اس سلسلے میں یو ایس سی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے اسٹوروں پر آٹا ، چاول ، چینی ، صابن ، شیمپو اور دالوں کی قلت کا سامنا ہے ۔جس کی بڑی وجہ حکومت کی جانب سے کا رپوریشن کو اشیا کی خریداری ( پروکیو رمنٹ ) سے روکنے کے بعد گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے کسی قسم کی پروکیو رمنٹ نہ کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 3سے 4ارب تک کی انونٹری موجود ہے جو عام حالات میں 8 سے 10 ارب روپے تک ہونی چاہیے تاکہ ہر قسم کی اشیا سٹوروں پر موجو د ہوں ، لیکن اس وقت راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کا رپوریشن کے اسٹوروں پر اشیا کی قلت بڑھتی جا رہی ہے ، اور اسٹوروں پر صر ف سامنے اشیا کو ڈسپلے کے لیے لگایا جا رہا ہے جبکہ اسٹاک بالکل ختم ہو چکا ہے ۔جس سے پہلے سے ہی خسارے کی شکار کا رپوریشن کی سیل مزید متاثر ہونے کا خد شہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے اس وقت کا رپوریشن کی جانب سے ایک لاکھ سے کم سیل والے سٹوروں کو بڑے سٹوروں میں ضم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے تاکہ کا رپوریشن کے حالیہ خسارے پر قابو پایا جا سکے ۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹور ز کا رپوریشن کی سی بی اے یونین بھی کا رپوریشن کے اسٹوروں پر اشیا کی قلت اور اسٹاک ختم ہونے کے باعث لائحہ عمل بنا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں یونین کی جانب سے یہ فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے کارپوریشن کی پری کیو رمنٹ بحال نہ کی گئی تو ملک بھر کے سٹوروں پر احتجاجی تحریک چلائی جا ئے گی ۔

اس سلسلے میں ایکسپریس نے یوٹیلیٹی اسٹور ز کا رپوریشن کے ایم ڈی افتخا ر علی شلوانی سے بات کی تو انھوں نے کہاکہ اس وقت ہما رے پاس اشیا کا اسٹاک موجود ہے، ہم چاہ رہے ہیں کہ جو اسٹاک پڑا ہے وہ نکلے تو پھر از سر نو اشیا کی پروکیو رمنٹ شروع کی جائے۔ اس وقت بھی ہما رے پاس 4ارب سے زائد کا اسٹاک موجو د ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں