فنانشل ایکشن فورس کیلیے نیکٹا رپورٹ مرتب کرے گا

وزارت خزانہ سے نیکٹا کی رپورٹ کی تیاری میں موثر انداز میں تعاون بھی طلب کیا جائے گا


Iftikhar Chohadary September 10, 2018
اجلاس رواں ماہ ہوگا، حکومت کی پاکستان کوگرے لسٹ سے نکلوانے میں کامیابی متوقع فوٹو: فائل

دہشت گردی میں مالی معاونت روکنے کے لیے پاکستان کے پہلے سے جاری اقدامات اورفنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو دیے گئے نئے اہداف کے حوالے سے نیکٹا مرکزی حکومت کی ترجیحات وہدایات کی روشنی میں اکتوبر میں ہونے والے اجلاس کیلیے نیشنل رسک اسسمنٹ رپورٹ مرتب کرے گا۔

ذرائع نے بتایاکہ اس حوالے سے رواں ماہ ستمبرمیں وزیراعظم عمران خان جن کے پاس وزیرداخلہ کا قلم دان بھی ہے نیکٹاودیگرمتعلقہ اداروں کے نمائندوں کااجلاس منعقد کریں گے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ وزیرخزانہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وزارت خزانہ سے نیکٹاکی جانب سے رپورٹ کی تیاری میں مزیدموثراندازمیں تعاون بھی طلب کیاجائے گا۔

ذرائع نے بتایاکہ ایف اے ٹی ایف کے وفد کے اگست میں دورہ پاکستان کے موقع پرنگراں حکومت تھی جس نے اپنی حد تک بھرپور کوششیں کیں لیکن اب اکتوبرمیں منعقد ہونے والے اجلاس سے پہلے نیکٹاکے پاس معقول وقت موجودہے۔ اس وقت کے اندرحتمی رپورٹ تیارکرلی جائے گی۔

قوی امکان ہے کہ نئی منتخب جمہوری حکومت کے بھرپورتعاون اورمتعلقہ اداروں کی محنت کی بنیاد پرپاکستان کا گرے لسٹ سے نام نکلوانے میں کامیابی ملے گی۔ نیکٹا نے رپورٹ کی تیاری میں ایف آئی اے کوبھی موثراندازمیں تعاون کرنے کے لیے کہا ہے۔ موجودہ حکومت نیکٹااور ایف آئی اے میں اصلاحات کرناچاہتی ہے جس کیلیے نیکٹا کا نیا کوآرڈینیٹر تعینات کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں