پاکستانی زائرین کی حفاظت کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان

پاکستانی زائرین کوسہولیات اور فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے حکومت پاکستان ہرممکن تعاون پر یقین رکھتی ہے، ذرائع


Zulfiqar Baig September 11, 2018
پاکستانی زائرین کوسہولیات اور فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے حکومت پاکستان ہرممکن تعاون پر یقین رکھتی ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے پاکستانی زائرین کی حفاظت کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ایران اورعراق میں مقدس اورمذہبی مقامات کی زیارت پرجانیوالے پاکستانی زائرین کی حفاظت،ویزہ کی فراہمی سمیت دیگرسہولیات فراہم کرنے کیلئے ایران اورعراق کی حکومتوں کی مشاورت سے ٹھوس اقدامات کرنے کافیصلہ کیاہے جبکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کے تحت باقاعدہ کمیٹی تشکیل دینے کااعلان کردیا۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ کے باخبرذرائع سے معلوم ہواہے وزارت کی جانب سے ایران اورعراق کی حکومتوں کوتحریری طورپرپاکستانی زائرین کوسہولیات اور فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے حکومت پاکستان ہرممکن تعاون پر یقین رکھتی ہے۔

پاکستان کی حکومت ایران اور عراق کی حکومتوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے پاکستان کے برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مذہبی اورسماجی تعلقات گزشتہ کئی برسوں سے قائم ہیں اوروقت گررنے کیساتھ ان تعلقات کوآئندہ حکومتوں اورنسلوں تک منتقل کیاجارہاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔